موسوعة فوائد القرآن الزكية

کتاب:) موسوعة فوائد القرآن الزكية) مصنف: پروفیسر ڈکٹر خالد بن حامد الحازمي یہ کتاب تفسير اور قرآن کریم کی آیات سے مختلف فوائد کے استنباط کے درمیان ایک بہترین جامع مجموعہ ہے، جسے تفسیر اور حدیث کی مستند کتابوں کے حوالہ جات سے مدلل اور منظم کیا گیا ہے۔

اس موسوعہ (انسائیکلوپیڈیا) میں تفسیر کے بنیادی اور اصلی مآخذ پر اعتماد کرتے ہوئے قرآن کریم کے معانی کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات سے حاصل ہونے والے ایمانی، سماجی، تربیتی اور لسانی فوائد و ہدایت کو نمایاں کیا گیا ہے، جس میں قرآن کریم کی سورتوں کے مقاصد کا بیان بھی شامل ہے۔

ہر آیت کے فوائد کو ایک آسان اور تدریجی اسلوب میں مرتب کیا گیا ہے، جس میں سیاق و سباق کے ساتھ اور ایک مسلمان کی زندگی و اس کے معاصر حالات کے ساتھ اس کے تعلق کو واضح کیا گیا ہے۔ یہ طریقہ اللہ کی کتاب میں تدبر کرنے اور فرد و معاشرے کی تعمیر میں اس سے فائدہ اٹھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جس سے عام قارئین اور محققین دونوں کے لیے اسے آسانی سے پڑھنا اور سمجھنا ممکن ہو جاتا ہے۔

یہ موسوعہ مستند تدبری نکات کے ذریعے دروس اور وعظ و نصائح کو مالامال کرنے کے لیے ایک آسان اور بہترین زادِ راہ ہے۔ نیز یہ ہر اس قاری کے لیے ایک عملی رہنما ہے جو محض تلاوت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر معانی میں تدبر کرنے اور احکام کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔